الباحہ میں 16ویں بین الاقوامی ’ہنی فیسٹیول‘ کا آغاز
الباحہ میں 16ویں بین الاقوامی ’ہنی فیسٹیول‘ کا آغاز
بدھ 24 جولائی 2024 13:56
14 روزہ ہنی فیسٹیول کوآپریٹو ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر میں ہو گا۔ فوٹو واس
الباحہ کے گورنر شہزادہ حسام بن سعود بن عبدالعزیز کی سربراہی میں 16 ویں بین الاقوامی شہد فیسٹیول کا آغاز منگل 23 جولائی کو ہو گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے زیرانتظام فیسٹیول کا انعقاد بلجرشی میں شہد کی مکھیوں کی کوآپریٹو ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹر میں کیا گیا۔
وزارت ماحولیات کی الباحہ برانچ کے ڈائریکٹر جنرل فہد الزہرانی نے بتایا ’ یہ 14 روزہ ہنی فیسٹیول 5 اگست تک جاری رہے گا۔‘
فہد الزہرانی نے کہا کہ سات ممالک سے شہد کی مکھیاں پالنے والے 90 ادارے اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے بین الاقوامی شہد میلے میں شرکت کریں گے۔
ڈائریکٹر جنرل نے مزید بتایا کہ مصنوعات کا معیار یقینی بنانے کے لیے نمائش میں رکھے گئے شہد کی تمام اقسام اور کوالٹی کو انتہائی محتاط طریقے سے جانچا جاتا ہے۔
بین الاقوامی ہنی فیسٹیول میں سرکاری، سول اور رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے 9 ادارے شرکت کر رہے ہیں۔
الباحہ شہد میلہ اہم ترین زرعی تہواروں میں سے ایک ہے جو ہر سال دنیا بھر سے نمائش کنندگان اور ماہرین کو اپنی جانب راغب کرتا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں