Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الطائف: جبل دکا اور شمس الاصیل فطرت کے نظارے پیش کرتے ہیں

شفا کےخوبصورت پہاڑوں پر بارش کے ساتھ ہی خوبصورت دھند چھا جاتی ہے۔ فوٹو واس
مکہ مکرمہ ریجن میں طائف کے قریب جبل دکا اور شمس الاصیل سطح سمندر سے 2560 میٹر سے زیادہ بلندی پر بادلوں کے درمیان قدرت کے حسین نظارے پیش کرتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جبل دکا کے گرد و نواح کا علاقہ مختلف نباتات اور جونیپر، ببول، سدر اور متعدد نادر اقسام کے درختوں سے ڈھکا ہوا ہے۔
طائف کے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے جدہ اور قریبی علاقوں کے رہائشی منفرد تفریح کے لیے اس پرفضا پہاڑی علاقے کا رخ کرتے ہیں۔
بادلوں کی دبیز طے سے لطف اندوز ہونے کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سیاح اکثر اس منظر کا تجربہ کرنے کے لیے  اس خوبصورت علاقے کی طرف جاتے ہیں۔
یہ علاقہ سروت پہاڑی سلسلے میں فطرت کے نایاب حسن کا شاہکار ہے یہاں کے دلکش اور پرکشش ماحول میں خوبصورت جنگلی حیات کی پناہ گاہیں موجود ہیں جن میں عربی چیتے، بڑے سینگوں والے پہاڑی بکرے(آئی بیکس)، پہاڑی گلہریاں اور خرگوش رہتے ہیں۔

مقامی سیاح اس منظر کا نظارہ کرنے علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ فوٹو واس

شفا کے پہاڑوں پر بارش کے ساتھ ہی خوبصورت دھند چھا جاتی ہے جو بحیرہ احمر کے نیلے پانی کا منفرد نظارہ پیش کرتی ہے اور قدرتی حسن کو انمول بناتی ہے۔
علاقے میں موجود خوشبودار پودے اور پھول شہد  کی مکھیوں کے لیے بہترین قیام گاہ ہے۔
 

شیئر: