Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن کا صحرائی علاقہ الدیدحان گلاب کے پھولوں سے سج گیا 

ایک کاشتکار نے گلاب کی فصل اگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔(فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے حائل ریجن میں وسیع صحرائی علاقہ الدیدحان گلاب سے سج گیا۔ قدرتی دلکش مناظر دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد علاقے کا رخ کررہی ہے۔
 سعودی عرب کے شمالی علاقے الدیدحان  گلاب کا مسکن سمجھے جاتے ہیں۔ 
ایک کاشتکار نے گلاب کی فصل اگانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اب یہ علاقہ ایک سیاحتی مقام میں تبدیل ہوگیا ہے۔
محمد السدلان کا کہنا ہے کہ  شمالی علاقوں میں الدیدحان گلاب کی فصل اگانے کا مقصد مقامی باشندوں  کے روزگار میں اضافہ اور یہاں سرمایہ کاروں کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ 
 الدیدحان ایک ریزور بھی ہے جہاں سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے باشندے سرکاری تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں پہنچتے ہیں۔ 

شیئر: