Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر اقتصاد سے مصری ہم منصب کی ملاقات

ملاقات جی 20 کے وزارتی ترقیاتی اجلاس کے موقع پر برازیل میں ہوئی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فیصل بن فاضل الابراہیم سے مصر کی وزیر اقتصاد، منصوبہ بندی و بین الاقوامی تعاون  ڈاکٹر رانیا المشاط نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر اقتصاد ان دنوں جی 20 کے وزارتی ترقیاتی اجلاس کے سلسلے میں برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو میں ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: