Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سخت سکیورٹی میں پیرس اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، 7 ہزار ایتھلیٹس شریک

یہ شو فرانسیسی ثقافت اور تاریخ اور ماضی کے عظیم اولمپک لمحات دونوں کا امتزاج ہو گا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پیرس اولمپکس کی  افتتاحی تقریب ایک بے مثال اور پرجوش شو کی صورت میں شروع ہوئی جس میں سات ہزار ایتھلیٹس دریائے سین کی جانب فرانس کے دارالحکومت کی تاریخی یادگاروں کے قریب سے گزرتے ہوئے آئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعے کو بارش کے خطرے کے باوجود اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی تقریب سٹیڈیم کے باہر منعقد کی گئی ہے، جسے تقریباً تین لاکھ افراد دریا کے کنارے بنائے گئے خصوصی سٹینڈز اور باقی دو لاکھ بالکونیوں اور اپارٹمنٹس سے دیکھ رہے ہیں۔
اولمپکس کی روایت کے مطابق یونانی وفد کو جدید اولمپک تحریک کے گہوارہ کے طور پر فلوٹیلا کی قیادت کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
ماضی کی افتتاحی تقریبات کے برعکس ایتھلیٹس نے 85 کشتیوں میں دریا میں سفر کیا۔
یہ شو فرانسیسی ثقافت اور تاریخ اور ماضی کے عظیم اولمپک لمحات دونوں کا امتزاج تھا جبکہ امریکی پاپ سٹار لیڈی گاگا تقریب میں ابتدائی پرفارمنس سے وی آئی پیز اور شائقین کے دلوں کو گرمایا گیا۔
شدید بارش کی پیشین گوئی کے باوجود، اور حملوں کی ایک لہر جس نے دن کے شروع میں فرانس کے تیز رفتار ریل نیٹ ورک کو مفلوج کر دیا، لیکن منتظمین پراعتماد تھے کہ وہ شاندار تقریب کو اختتام تک پہنچائیں گے۔

ماضی کی افتتاحی تقریبات کے برعکس ایتھلیٹ 85 کشتیوں میں دریا میں سفر کریں گے۔ (فوٹو: اے ایف پی)

پریڈ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل دریائے سین کے ساتھ رسائی کے مقامات پر لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔
تقریب کے لیے ایک بہت بڑا سکیورٹی آپریشن کیا گیا، جس میں دریائے سین کے دونوں کناروں کے ساتھ حفاظتی حصار بنایا گیا تھا۔
تقریب کی سکیورٹی پر 45 ہزار پولیس اور پیراملٹری کے جوان ڈیوٹی پر ہیں جبکہ 10 ہزار فوجی اور 22 ہزار نجی سکیورٹی گارڈز سکیورٹی آپریشن مکمل کریں گے۔
اس کے علاوہ پولیس کے سنائپرز کو دریا کے کنارے اونچے مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جہاں سے سینکڑوں عمارتیں نظر آتی ہیں۔

شیئر: