Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السدیس اور ذاکر نائیک کی افطار تصویر وائرل

مکہ مکرمہ ..... مسجد الحرام میں امام و خطیب و سربراہ حرمین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے ہمراہ ہندوستان کے معروف مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کی افطار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تصویر میں شیخ السدیس اور انکے برابر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک بیٹھے ہوئے ہیں۔ دونوں حرم شریف میں ہیں۔ دستر خوان پر چند کھجوریں اور پانی کی بوتلیں رکھی ہوئی ہیں۔ ہمراہ متعدد نمازی بھی ہیں۔ یاد رہے کہ ہندوستانی حکام انٹرپول سے 52سالہ ذاکر نائیک کی گرفتاری کا مطالبہ کئے ہوئے ہیں۔ ہندوستانی حکام کا کہناہے کہ ذاکر نائیک منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ذرائع سے آمدنی کے مقدمات نیز دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

شیئر: