مملکت کی سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرنے کی کوشش کرنے والے5657 افراد کو گرفتار کیا گیا، اس کےعلاوہ لیبر قوانین کی خلاف ورزے کے مرتکب مزید 2449 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیے گئے 1,785 افراد میں سے 56 فیصد تعداد ایتھوپین شہریوں کی ہے جب کہ 43 فیصد یمنی باشندے ہیں، دیگر قومیتوں کی تعداد ایک فیصد ہے۔
پڑوسی ممالک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے 55 افراد پکڑے گئے۔
غیرقانونی طور پر نقل و حمل اور پناہ دینے کی خلاف ورزیوں میں ملوث 18 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے مملکت میں غیر قانونی داخلے کی سہولت فراہم کرتا ہوا کوئی بھی شخص پایا گیا جس میں نقل و حمل یا پناہ فراہم کرنا شامل ہے ایسے شخص کو 15 سال تک قید،ایک ملین ریال تک کا جرمانہ اور ساتھ ہی گاڑی یا دیگر جائیداد کی ضبطی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ اور ریاض کے علاقوں میں ایمرجنسی کال کے لیے ٹول فری نمبر 911 ہے جب کہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 یا 996 پر رابطہ کر کے مشتبہ خلاف ورزیوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں