Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: دراندازوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر دو سعودی گرفتار

مملکت کی سرحد غیرقانونی طریقے سے عبورکرنا سنگین جرم ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان ریجن میں دراندازوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پردوسعودی شہریوں کو   گرفتار کرلیا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق جازان ریجن کی الدائر کمشنری میں ایتھوپیا کے 13 دراندازوں کوٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پردوسعودی شہریوں کوگرفتار کرلیا ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ 
جازان پولیس کے ترجمان نے تنبیہ کی ہے کہ دراندازوں کو ٹرانسپورٹ، رہائش، روزگار سمیت کسی بھی قسم کی سہولت فراہم کرنا سنگین جرم ہے۔
مذکورہ جرم قانون کے مطابق 15 برس قید اور10 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جاتا ہے۔ غیرقانونی افراد کومنتقل کرنے کےلیے استعمال ہونے والی گاڑی اور رہائش میں استعمال کیا جانے والا مکان ضبط کرلیا جاتا ہے مدد کرنے والوں کی تشہیر بھی کی جاتی ہے۔ 

شیئر: