Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں دراندازوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک

’تفتیشی ٹیم نے ریکارڈ وقت میں فائرنگ کرنے والوں کو پکڑ لیا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ایک شہری کو فائرنگ سے ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہاہے کہ ’واقعہ کل بروز منگل کو جدہ کے غیر آباد نواح میں ہوا ہے‘۔
’واقعے کی اطلاع ملتے ہی تفتیشی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریکارڈ وقت میں فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا‘۔
’گرفتار شدگان ایتھوپیا کے تارکین ہیں جو غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے ہیں‘۔
ادھر متوفی شہری کے لواحقین نے بتایا ہے کہ متوفی شخص کی نماز جنازہ آج بدھ کو مسجد الحرام میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین مقبرہ شہدا میں ہوگی۔
متوفی شخص کے والد  نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’میرا بیٹا جدہ الاجاوید علاقے میں موجود تھا جب کسی شخص نے اسے شراب پیش کی‘۔
’اس پر میرے بیٹے نے اسے ہاتھ سے پکڑلیا، اسے میں دوسرا شخص جو کچھ فاصلے پر کھڑا تھا اس نے گولی چلا کر اسے ہلاک کردیا‘۔
 

شیئر: