Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی افراد کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے والا غیرملکی گرفتار

دراندازوں کو سہولت فراہم کرنے پر 15 برس قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو، ایکس)
سیکیورٹی فورسز کی ٹیموں نے جازان ریجن میں غیرقانونی طورپرمملکت کی سرحد عبور کرنے والے 13 دراندازوں اور انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے غیرملکی کو حراست میں لے لیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق سرحدی محافظ فورس ’المجاہدین‘ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ غیرملکی جو ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے غیرقانونی تارکین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے والے کا تعلق یمن سے ہے ۔
سرحدی فورس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سرحدی قانون کے مطابق جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے اسے مالی جرمانے اور قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خیال رہے قانون کے مطابق مملکت کی سرحد غیرقانونی طریقے سے عبور کرنا خلاف قانون ہے جبکہ وہ افراد جو غیرقانونی افراد کو نقل و حمل ، قیام وطعام یا روزگار کی سہولت فراہم کرتے ہیں انہیں 15 برس   قید اور 10 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے علاوہ ازیں دراندازوں کو منتقل کرنے کے لیے فراہم کی گئی گاڑی اور وہ مقام جہاں انہیں پناہ دی گئی ہوتی ہے وہ بھی بحق سرکار ضبط کرلیا جاتا ہے۔

شیئر: