Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرمیلا فاروقی کی امبانی خاندان سے ملاقاتیں، معاملہ کیا ہے؟

شرمیلا فاروقی کی مکیش امبانی کے خاندان سے پیرس میں ملاقات ہوئی ہے (فوٹو: حشام شیخ انسٹاگرام)
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی کی ایشیا کے امیر ترین امبانی خاندان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
فوٹوز اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شرمیلا فاروقی نے اپنے اکاؤنٹ سے سٹوری اپلوڈ کی جس میں انہیں مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
شرمیلا نے اپنی سٹوری پر عنوان دیا ’امبانی امبانی کرتے کرتے مل ہی گئیں ایشا امبانی۔‘


فوٹو: شرمیلا فاروقی انسٹاگرام 

انڈین میڈیا کے مطابق کچھ روز قبل شرمیلا فاروقی کی مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی سے ملاقات ہوئی تھی۔
حال ہی میں شرمیلا فاروقی کے شوہر حشام شیخ نے اپنے انسٹاگرام پر مکیش امبانی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی اہلیہ شرمیلا فاروقی اور بیٹے کو مکیش امبانی کے ساتھ پیرس کے ڈزنی لینڈ میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
شرمیلا فاروقی نے یہ پوسٹ اپنے اکاؤنٹ کی سٹوری پر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ’امبانیز اگین‘، جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ شرمیلا فاروقی کی امبانی خاندان سے یکے بعد دیگرے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق مکیش امبانی، ان کی اہلیہ نیتا امبانی اور بیٹی ایشا امبانی اس وقت فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود ہیں جہاں ان کی اولمپکس کی کچھ تقریبات میں شرکت متوقع ہے۔ بظاہر شرمیلا فاروقی بھی اپنے خاندان کے ساتھ پیرس میں موجود ہیں جہاں ان کی امبانی خاندان سے ملاقات ہوئی۔ 
واضح رہے اولمپکس گیمز کا آغاز 26 جولائی سے پیرس میں ہو رہا ہے جو 11 اگست تک جاری رہیں گی، اور دنیا بھر سے ایتھلیٹس اور عوام اس میں شرکت کے لیے آ رہے ہیں۔

شیئر: