Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغاوت پر اُکسانے کا الزام، لیفٹیننٹ کرنل (ر) کا کورٹ مارشل، 14 سال قید کی سزا: آئی ایس پی آر

میجرریٹائرڈ عادل راجہ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کا بھی کورٹ مارشل کیا گیا: آئی ایس پی آر
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اُکسانے کے الزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کےتحت سزا سنا دی گئی ہے۔
منگل کو پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کا سابق فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اُکسانے کےالزام میں کورٹ مارشل کیا گیا۔
بیان کے مطابق ’مجاز عدالت نے لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ اکبر حسین کو جرم ثابت ہونے پر 14  سال قید کی سزا سنائی اور ان  کا رینک بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔‘
آئی ایس پی آر کے مطابق میجرریٹائرڈ عادل فاروق راجہ ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کو بھی بغاوت پر سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔ مجاز عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کو سزائیں سنائیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانےکےالزام میں سزا سنائی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، اکبرحسین کا رینک 26 جولائی سے ضبط کرلیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل راجہ، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کا بھی کورٹ مارشل کیا گیا تھا۔

شیئر: