نازیبا تصاویر، سابق برطانوی میزبان ہُو ایڈورڈز پر فردِ جرم
منگل 30 جولائی 2024 16:04
ہُو ایڈورڈز ضمانت پر ہیں اور بدھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ میں پیش ہوں گے (فائل فوٹو: پی اے وائر)
برطانی نشریاتی ادارے بی بی سی کے سابق میزبان ہو ایڈورڈز پر چائلڈ پورنوگرافی کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 62 سالہ ہو ایڈورڈز گزشتہ دو دہائیوں سے ٹی وی پروگرام کی میزبانی کرنے والے اینکر تھے۔ انہوں نے رواں برس اپریل میں استعفیٰ دے دیا تھا۔
ٹی وی میزبان پر تین الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے بچوں کی نازبیا تصاویر بنائی ہیں اور انہیں واٹس ایپ پر شیئر کیا ہے۔
لندن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’واٹس ایپ چیٹ سے متعلق یہ واقعات سنہ 2020 سے 2022 کے دوران پیش آئے۔‘
انہوں نے بتایا کہ ہو ایڈورڈز کو گزشتہ برس آٹھ نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 26 جون 2022 کو ان پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔
وہ ضمانت پر ہیں اور بدھ کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ میں پیش ہوں گے۔
ہوُ ایڈورڈز نے کئی بی بی سی کی کئی بڑی خبروں کی نشریات کا حصہ رہ چکے ہیں لیکن نازیبا جنسی تصاویر کے لیے ہزاروں پاؤنڈز ادا کرنے کے الزامات کی بعد انہوں نے طبی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا تھا۔