Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولان بفر زون پر اسرائیلی قبضہ بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی ہے: سعودی عرب

سعودی عرب نے گولان بفرزون پر قبضے اور قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے شامی سرزمین کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں گولان کی پہاڑیوں میں اقوام متحدہ کے زیر گشت بفر زون میں شام کے زیر کنٹرول علاقوں پر قبضے کے فیصلے کو اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی قرار دیا۔
یاد رہے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد اسرائیلی فورسز کو شام کے زیر کنٹرول گولان کے غیر فوجی علاقے پر’ قبضے‘ کا حکم دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ’ یہ اقدام شام کی سلامتی، استحکام اورعلاقائی سالمیت کی بحالی کے امکانات کو سبوتاژ کرنے کے اسرائیلی عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔‘
عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ ’وہ اسرائیل کی ان خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے کے علاوہ شام کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کے احترام کو یقینی بنائے اور اس بات کی تصدیق کرے کہ گولان کی پہاڑیوں کو مقبوضہ شامی عرب سرزمین سمجھا جائے۔‘

شیئر: