Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیروئن کے غیرملکی سمگلر کی سزائے موت پر عمل درآمد

سیکیورٹی فورس نے پاکستانی کو گرفتار کرکے عدالت کے حوالے کیا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں پیر کو ہیروئن کے غیرملکی سمگلر کی سزائے موت پرعمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پیر کو  وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا ہے کہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستانی شہری زبیر خان حضرت جمال کو گرفتار کرکے اس کے  قبضے سے ہیروئن برآمد کی تھی جسے وہ مملکت سمگل کررہا تھا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شواہد اور جرم کا اعتراف کرنے پر سزائے  موت کا حکم سنادیا جس کے بعد اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے بھی پہلے فیصلے کو برقرار رکھا۔ بالاخر پیر 29 جولائی 2024 کو مکہ مکرمہ ریجن میں سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ معاشرے سے نشہ آور اشیاء پھیلانے  والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور مملکت میں منشیات کی سمگلنگ  کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے  گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: