Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈنڈے کے وار سے ہم وطن کو قتل کرنے والے شہری کو سزائے موت

فیصلے کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ’ قتل کیس میں سعودی شہری مرزوق بن ابراہیم بن محمد القداح کی سزائے موت پر اتوار کو عملدرآمد کیا گیا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزات داخلہ نے بیان میں کہا ’ مرزوق بن ابراہیم بن محمد القداح نے اپنے ہم وطن عبدہ بن احمد بن ھادی سلامی کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر ڈنڈے سے وار کیے جس سے اس کی موت ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کیا اور تفتیش کے بعد جرم ثابت ہونے پر کیس عدالت کو بھیجا گیا‘۔
عدالت نے سعودی شہری کو سزائے موت کا حکم سنایا۔ اس فیصلے کو اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔
بعد ازاں ایوان شاہی سے حکم جاری ہونے کے بعد اتوار کو عدالتی فیصلے پر مکہ ریجن میں عملدرآمد کیا گیا۔

شیئر: