ہم وطن کے یمنی قاتل کی سزائے موت پرعمل درآمد
ہفتہ 20 جولائی 2024 18:30
قتل کی واردات میں تیز دھار آلے کا استعمال کیا گیا (فوٹو، ایکس)
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں یمنی کے ہم وطن قاتل کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن میں مقیم یمنی شہری صلاح عبدہ احمد سعید نے اپنے ہم وطن عمار مقبل حمود الکوکبانی سے کسی بات پر اختلاف کرتے ہوئے اسے تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا۔
واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا جسے بعدازاں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکارگرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ملزم کا چالان فوجداری عدالت میں جمع کردیا جہاں مقدمے کی متعدد پیشیوں کے بعد جرم ثابت ہونے پر عدالت نے موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔
ابتدائی عدالت کے فیصلے کے خلاف قاتل نے اپیل کورٹ سے رجوع کیا۔ اپیل مسترد ہونے پر وزارت داخلہ نے سزائے موت پرعمل درآمد کردیا ۔