امام ترکی ریزرو میں شہد کی مکھیوں کے چھتوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد
امام ترکی ریزرو میں شہد کی مکھیوں کے چھتوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد
بدھ 31 جولائی 2024 16:44
شہد کی پیداوار کا موسم فروری سے مئی کے آخر تک جاری رہتا ہے۔ فوٹو واس
امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو میں 256 مختلف مقامات پر شہد کی مکھیوں کے 25737 چھتے رواں سال شہد کے پیداواری سیزن میں موجود ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جولائی 2024 سے شروع ہونے والا شہد کی پیداوار کا سیزن اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔
امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا مقصد شہد کی مکھیاں پالنے میں مقامی کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس میں شامل کرنا ہے۔
اتھارٹی کے بیان کے مطابق مقامی مصنوعات میں شہد کی پیداوار کو وسعت دینے سے روزگار کے مواقع اور کسانوں کے علاوہ شہد کے کاروبار سے منسلک افراد کی آمدنی میں اضافہ ہو گا۔
شہد سیزن کے آغاز کے ساتھ اتھارٹی نے ماحولیاتی نظام میں شہد کی مکھیوں کی افزائش کو فروغ دینے کے لیے ریزرو میں پودوں کی نشوونما ، حیاتیاتی تحفظ اور ماحول کے پائیدار معیار کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔
قدرتی وسائل کی اہمیت کے سبب شہد کی مصنوعات اقتصادی ترقی میں اضافہ کا باعث ہیں۔
امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزرو اتھارٹی نے اب تک 109 افراد کو شہد کی مکھیاں پالنے کے پرمٹ جاری کئے ہیں۔
نیچر ریزرو میں شہد کی دو بہترین اقسام طلح اور سدر کی پیداوار پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ یہ پیداواری عمل ستمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔
موسم بہار میں پھولوں کی افزائش میں اضافے کے سبب ہر سال شہد کی پیداوار کا موسم فروری میں شروع ہوتا ہے اور مئی کے آخر تک جاری رہتا ہے۔
امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر شہد کی مکھیاں پالنے کا سیزن ماحولیاتی سیاحت کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ریزرو کے قدیم اور دلکش قدرتی ماحول کی اہمیت واضح کرتا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں