Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد حفیظ اور جنید خان کی بھی وطن واپسی،شاندار استقبال

لاہور...چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کے کھلاڑ ی محمد حفیظ اور جنید خان بھی وطن پہنچ گئے ۔شاندار استقبال کیا گیا۔ محمد حفیظ لاہور پہنچے تو ایئرپورٹ پر شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی جیتنے میں اپنا حصہ ڈالنے پربہت خوش ہوں، دعا ہے اسی طرح قوم کوآئندہ بھی خوشیاں دیتے رہیں اور قوم اسی طرح سپورٹ کرتی رہے۔محمد حفیظ نے کہاکہ پرفارمنس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔نئے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بالرجنید خان اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ۔موٹر وے کے راستے صوابی روانہ ہوئے جہاں ا±ن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ جنید خان نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہند کے خلاف میچ ہارے تو سب نے کہا کہ یہ ٹیم چیمپئنزٹرافی نہیں جیت سکتی لیکن ٹھان لیا تھا کہ جیت کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

 

شیئر: