ممبئی .... مشہور فلم ساز ریتیش سدھوانی کا کہنا ہے کہ جلد ہی ڈان3 پر کام شروع ہوجائے گا۔ رتیش سدھوانی نے فرحان اختر کے ساتھ مل کر امیتابھ بچن کی سپر ہٹ فلم’ ’ڈان“کی ریمیک بنائی تھی۔ڈان کی کامیابی کے بعد ڈان 2 بنائی گئی اور اب ڈان 3 بنانے کا منصوبہ ہے۔ڈان سیریز کی فلموں میں شاہ رخ خان اور پرینکا چوپڑا نے کام کیا ہے۔ ڈان 2 کے فلم ساز میں سے ایک رتیش سدھوانی نے ڈان 3 بنانے کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ”ہم ڈان 3 کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ہمیں اس کےلئے آئیڈیا مل گیا ہے اور اسے اب لکھا جارہا ہے۔ہم اس کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کریں گے۔“