Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم نے امبیڈکر میدان میں یوگا کیا

لکھنؤ۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو یہاں راما بائی امبیڈکر میدان میں عالمی یوم یوگا کی تقریب میں شرکت کی۔یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور ہزاروں افراد میدان میں موجود تھے۔اس موقع پر ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا لوگوں اور عالمی برادری کو جوڑنے کا اچھا طریقہ ہے۔یوگا نے دنیا کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیااور یوں لسانی اور ثقافتی رکاوٹیں ختم کردیں۔وزیر اعظم سفید ٹی شرٹ اور ڈھیلا پاجامہ پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے علی الصبح 50ہزار سے زیادہ یوگا کے شائقین کے ساتھ مختلف آسن کئے۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے نوجوان بھی یوگا کے شوقین ہوگئے ہیں۔ اس سے پہلے یوگا صرف سادھو سنتوں کیلئے مخصوص سمجھا جاتا تھا لیکن اب یہ ہر شخص کی زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔

شیئر: