Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان حادثہ، اہلیہ کی ہلاکت کے بعد زخمی سعودی شہری بھی دم توڑ گیا

نیشنل سینٹر فار ٹرانسپورٹیشن سیفٹی نے پل گرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
سعودی عرب کے جازان ریجن میں ابوعریش اور صبیا کمشنری کے پل کا درمیانی حصہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی۔
حادثے میں زخمی ہونے والا سعودی شہری اپنی اہلیہ کی موت کے بعد اتوار کو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
سعودی شہری کی گاڑی پل سے نیچے جا گری تھی،ان کی اہلیہ موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ انہیں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
 ایک رشتے دار یحیی احمد خضی نے العربیہ کو بتایا’ ہلاک ہونے والی خاتون امل ابکر جازان کے ایک سکول میں بطور ایڈمنسٹریٹر کام کررہی تھیںٓ، وہ اپنے حسن اخلاق کے لیے مشہور تھیں‘۔
انہوں نے بتایا ’حادثے میں ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی زخمی ہوا۔ ان کی عمریں بارہ سے چار سال کے درمیان ہیں۔انہیں کنگ فہد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حادثہ شدید بارش اور سیلابی ریلے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے وقت دوگاڑیاں پل کے متاثرہ مقام پر موجود تھیں جو نیچے گرگئیں۔ 
نیشنل سینٹر فار ٹرانسپورٹیشن سیفٹی  نے پل گرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
 شہری دفاع کی جانب سے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ایسے مقامات پر نہ جائیں جو سیلابی پانی کی گزر گاہیں ہیں۔

شیئر: