Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنتا دل یو نے کووند کی حمایت کردی

پٹنہ۔۔۔۔جنتا دل یونائٹیڈ نے این ڈی کے صدارتی امیدوار رام ناتھ کووند کی حمایت کا اعلان کردیا۔ اس معاملے پر حتمی فیصلے کیلئے آج بدھ کو جنتا دل کا اجلاس ہوااور پارٹی نے کووند کی حمایت کا فیصلہ کیا۔ پارٹی کے رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان اسمبلی نے اجلاس میں کووند کی حمایت کی۔بہارکی حکمراںجماعت کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پیر کو کووند کی حمایت کا عندیہ دیا تھا۔کووند گزشتہ روز تک بہار کے گورنر تھے۔دریں اثناء شیوسینا نے جو بی جے پی کی ایک اتحادی جماعت ہے ۔اہم یوٹرن لیتے ہوئے منگل کو این ڈی اے کے صدارتی امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا تھا۔ بائیں بازوکی جماعتیں اور کانگریس کی قیادت میں دیگر اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی این ڈی اے کے نامزد امیدوار کے خلاف اپنا امیدوار لانے کا اعلان کرچکی ہیں۔

شیئر: