Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے غزہ میں سکول پر حملے کی شدید مذمت

’بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے روکنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے غزہ میں واقع سکول پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے نہتے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے روکنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ ’اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی مسلسل پامالی کو مسترد کرتے ہیں جبکہ عالمی برادری کو اسرائیل کا محاسبہ نہ کرنے پر انتہائی افسوس ہے‘۔
سعودی عرب نے کہاہے کہ ’غزہ میں انسانی المیہ جاری ہے جسے روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے‘۔

شیئر: