Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انٹرٹینمنٹ ایونٹس میں وزٹرز کی تعداد 16 ملین سے زیادہ

گزشتہ سال دوسری سہ ماہی میں شائقین کی تعداد 7 ملین تھی۔ (فوٹو اخبار 24)
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران انٹرٹیمنٹ کے مختلف پروگراموں میں وزٹرز کی تعداد 16 ملین سے تجاوز کر گئی۔
گزشتہ سال  کے اسی عرصے کے مقابلے میں 130 فیصد زیادہ ہے۔ اسی مدت کے دوران وزیٹرز تعداد 7 ملین تھی۔
اخبار 24 کے مطابق جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ دوسری سہ ماہی کے دوران جاری کردہ لائسنسوں کی تعداد 1529 رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.3 فیصد زیادہ رہی۔ گزشتہ سال 1425 لائسنس جاری ہوئے تھے جبکہ لائسنس یافتہ تفریحی مقامات کی تعداد 97 تک پہنچ گئی۔
سب سے زیادہ لائسنس ریستورانوں اور کیفے میں لائیو شوز کی سرگرمیوں کے  حوالے سے لیے گئے۔ ان کی تعداد 523 رہی۔
تفریحی تقریبات  کے لیے 433، تفریحی شوز کے لیے 322، تفریحی شہروں کے لیے 93 اور ہجوم کو منظم کرنے کے لیے 60 لائسنس جاری ہوئے۔
مانیٹرنگ کے لحاظ سے 2024 کی دوسری سہ ماہی میں فیلڈ وزٹس کی تعداد تین گنا بڑھ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 5200 تھی جو اب بڑھ کر 21 ہزار وزٹس تک پہنچ گئی۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی  نے لائسنس جاری کرانے کے خواہش مند افراد کے لیے ’انٹرٹینمنٹ پورٹل‘ جاری کیا ہے۔
اتھارٹی تفریحی سرگرمیوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت، ہجوم کو منظم اور ان کا انتظام کرنے کے حوالے سے سرٹیفکیٹ جاری کرتی ہے نیز تفریحی مقامات کے لیے اجازت نامے، تفریحی شوز کے لیے  پرمٹ، ریستوران اور کیفے مں لائیو پرفارمنس کے لیے اجازت اور تفریحی شہروں کے لائسنس شامل ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: