Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیہ کے طیارے ریاض بولیورڈ پہنچ گئے

’طیاروں کو رستوران اور کافی شاپس کے علاوہ تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ایئرلائن تین پرانے طیارے بری راستے سے ریاض کی بولیورڈ رن وے زون میں پہنچ گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پرانے طیاروں کو رستوران اور کافی شاپس کے علاوہ تفریحی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
طیاروں کی جدہ سے ریاض منتقلی کےلیے خصوصی انتظامات کئے گئے جس کے لیے خصوصی ٹرالرز پر جہاز کی باڈی کو لادا گیا۔
جدہ سے ریاض کے راستے میں طیاروں کے کاررواں کا لوگوں نے پر جوش استقبال کیا۔  بعض اہل علاقہ کی جانب سے طیاروں کو لے جانے والے عملے کے اعزاز میں دعوت بھی کی گئی۔
طیاروں کو ریاض منتقل کرنے کے مراحل کے حوالے سے ترکی آل الشیخ نے سعودی شہریوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اس سفر کی بہترین تصویر یا وڈیو جو بنائیں مجھے شیئرکریں۔
بہترین تصویر یا وڈیو بنانے والے سعودی شہریوں کو قیمتی گاڑی انعام میں دی جائے گی۔
ترکی آل الشیخ کی جانب سے بہترین تصویر یا وڈیوز پر 10 قیمتی گاڑیاں انعام میں رکھی گئی ہیں ۔
 

شیئر: