Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے امیر کویت کو تعزیتی مکتوب

’سعودی قیادت نے شیخ جابر مبارک الحمد المبارک الصباح کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ جابر مبارک الحمد المبارک الصباح کی وفات پر امیر کویت شیخ مشعل  الاحمد الجابر الصباح کو تعزیت پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امیر کویت کو تعزیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں شیخ جابر مبارک الحمد المبارک الصباح کی وفات کی اطلاع ملی ہے‘۔
’ہم رب سبحانہ و تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت کے اعلی مقام سے نوازے‘۔
سعودی قیادت نے امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح سے کہا ہے کہ ’ہم آپ کے اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘۔
دریں اثنا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز نے کویت کے ولی عہد شیخ خالد الحمد المبارک الصباح کو بھی تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔

شیئر: