Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کے امام کی لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر بلدیات سے ملاقات

گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے لاہور میں ملاقات کی (فوٹو: ن لیگ)
مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق سے ملاقات کی۔
اتوار کو سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کا استقبال کیا۔
امام مسجد نبوی کو مقامی ہوٹل آمد پر وزیراعلٰی مریم نواز کی جانب سے گلدستہ پیش کیا گیا جس پر انہوں نے پنجاب کے عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ’محترم امام آپ کو دل کی گہرائی سے لاہور میں خوش آمدید کہتا ہوں، مسجد نبوی کی حرمت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے، پنجاب کے عوام اور حکومت کی جانب سے آپ سے دعا کا درخواست گزار ہوں۔‘
سپیکر ملک احمد خان نے مزید کہا کہ ’آپ نے میزبانی کا شرف بخش کر کے ہماری عزت افزائی کی۔‘
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ ’مسجد نبوی مسلمانوں کا انتہائی مقدس مقام ہے، ڈاکٹر البدیر کی آمد خیر و برکت کا باعث ہے، امام مسجد نبوی سے ملاقات کا اعزاز ساری عمر یاد رہے گا، محترم امام کے دورے سے پاک سعودی عرب دوستانہ تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔‘
گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے لاہور میں ملاقات کی تھی۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے سنیچر کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق نواز شریف نے امام مسجد نبوی ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

شیئر: