Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی صدر غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کےلیے پیر کو روس کا دورہ کریں گے

محمود عباس منگل کو ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
 فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ غزہ کی جنگ پر بات چیت کے لیے اگلے ہفتے ماسکو کا دورہ کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس نے ماسکو میں فلسطینی سفیر کے حوالے سے بتایا صدر محمود عباس پیر کو روس پہنچیں گے اور منگل کو ولادیمیر پوتن سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے محمود عباس حماس کی حریف فلسطینی تحریک الفتح کے سربراہ ہیں۔
فلسطینی سفیرعبدالحفیظ نوفل نے کہا کہ ’دونوں رہنما 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے بعد غزہ میں ہونے والے واقعات پر بات چیت کریں گے‘۔
ان کا کہنا تھا ’وہ روس کے کردار کے بارے میں بات کریں گے کہ کیا کیا جا سکتا ہے’۔
انہوں نے مزید کہا’ہم بہت مشکل صورتِ حال سے دوچار ہیں اور روس ایک ایسا ملک ہے جو ہمارے قریب ہے۔ ہمیں ایک دوسرے سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے‘۔
ماسکو نے کئی برسوں سے اسرائیل اور فلسطینیوں سمیت مشرق وسطی کے تمام بڑے ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کی۔
تاہم اسرائیل،حماس جنگ اور یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے ولادیمیر پوتن اسرائیل کے دشمنوں یعنی حماس اور ایران کے قریب ہوگئے ہیں۔
کریملن نے 7 اکتوبر کے حملوں پر اسرائیل کے ردِ عمل پر بارہا تنقید کی ہے اور تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر: