ایک ہفتے کے دوران مملکت میں 11 ارب ریال سے زیادہ کے اخراجات
گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ اخراجات ریاض کے لوگوں نے کیے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت میں رہنے والوں نے 11 ارب ریال سے زیادہ کے اخراجات کیے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے 21 سے 27 جولائی 2024 کے دوران ہونے والے اخراجات کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مملکت میں رہنے والوں نے ایک ہفتے میں 18 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ آپریشنز کے ذریعے 11 ارب 24 کروڑ 34 لاکھ 76 ہزار ریال خرچ کیے جبکہ اس سے ایک ہفتے قبل 10 ارب 93 کروڑ 45 لاکھ 76 ہزار ریال کے اخراجات کیے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق کپڑوں اور جوتوں پر ایک ہفتے میں 64 کروڑ 77 لاکھ 21 ہزار ریال، تعمیراتی سامان کی خریداری پر 32 کروڑ 17 لاکھ 69 ہزار ریال جبکہ تعلیم پر 11 کروڑ 61 لاکھ 89 ہزار ریال کے اخراجات ہوئے۔
الیکٹرانک اشیاء کی خریداری پر 19 کروڑ 9 لاکھ 47 ہزار ریال، گیس سٹیشنوں پر 78 کروڑ 24 لاکھ 18 ہزار ریال، صحت پر 70 کروڑ 63 لاکھ 48 ہزار ریال خرچ کیے گئے جبکہ فرنیچر پر 25 کروڑ 93 لاکھ 77 ہزار ریال خرچ ہوئے۔
ہوٹلنگ پر 29 کروڑ 36 لاکھ 46 ہزار ریال، زیورات کی خریداری پر 20 کروڑ 99 لاکھ 78 ہزار ریال، اسی طرح تفریح و ثقافت پر 22 کروڑ 28 لاکھ 8 ہزار ریال، ریستوران اور کیفے پر ایک ارب 69 کروڑ 66 لاکھ 64 ہزار ریال، کھانے پینے اور مشروبات پر ایک ارب 65 کروڑ 2 لاکھ 62 ہزار ریال کے اخراجات کیے گئے۔
ساما نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران مملکت کے دارالحکومت ریاض کے لوگوں نے سب سے زیادہ اخراجات کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریاض شہر میں رہنے والوں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 3 ارب 72 کروڑ 20 لاکھ 79 ہزار ریال خرچ کیے جبکہ مکہ مکرمہ کے رہائشیوں نے 46 کروڑ 13 لاکھ 87 ہزار، مدینہ منورہ کے رہنے والوں نے 44 کروڑ 16 لاکھ 95 ہزار ریال اخراجات کیے۔
جدہ کے لوگوں نے ایک ارب 62 کروڑ 80 لاکھ 17 ہزار ریال، دمام میں 53 کروڑ 43 لاکھ 11 ہزار ریال، الخبر میں 31 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار، بریدہ 24 کروڑ 92 لاکھ 39 ہزار، ابھا میں رہنے والوں نے 21 کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار ریال خرچ کیے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں