سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران 10.7 ارب ریال کی خریداری
ریاض میں سب سے زیادہ اخراجات کیے گئے جن کا تناسب 35.1 فیصد رہا۔( فوٹو: عکاظ)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت میں 10.7 ارب ریال مختلف اشیا کی خریداری پر خرچ کیے گئے۔
عکاظ اخبارنے ساما کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا اتوار 17 دسمبر سے سنیچر23 دسمبر 2023 تک مملکت میں شہریوں اور مقیم افراد نے 171.77 ملین سیلز آف پوائنٹس کے ذریعے کھانے پینے اور مختلف اشیا کی خریداری پر 10.7 ارب ریال خرچ کیے۔
ساما کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے والے ہفتے میں 11.64 ارب ریال خرچ کیے گئے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کھانے اور مشروبات پر 15.2 فیصد، ریستوران اور کیفے پر 15 فیصد، خدمات پر 11.8 فیصد، کپڑوں اور جوتوں کی خریداری پر 6.6، پٹرول سٹیشنوں پر 6.5، صحت پر 6.4، تعمیراتی سامان پر 3.2 فیصد اخراجات کیے۔
ریاض میں سب سے زیادہ اخراجات کیے گئے جن کا تناسب 35.1 فیصد رہا۔
جدہ میں 14.3 فیصد، دمام 5.1 فیصد، مکہ مکرمہ 4.45 فیصد اور مدینہ منورہ میں صارفین نے 4 فیصد اخراجات کیے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں