Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران مملکت میں 10 ارب ریال سے زیادہ کی خریداری

اخراجات کے حوالے سے ریاض کے شہری سرفہرست رہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ 21 سے 27 اپریل 2024 کے دوران مملکت میں 181 ملین ٹرانزیکشن کے ذریعے 10 ارب ریال سے زیادہ کے اخراجات کیے گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ساما نے ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گزشتہ ہفتے 10 ارب 85 کروڑ 16 لاکھ 31 ہزار ریال خرچ کیے گئے جبکہ ایک ہفتے قبل 10 ارب 13 کروڑ، 87 لاکھ 68 ہزار ریال کے اخراجات کیے گئے تھے۔
 کپڑوں اور جوتوں کی خریداری پر 54 کروڑ 5 لاکھ 55 ہزار ریال، تعمیراتی سامان پر 30 کروڑ 40 لاکھ 62 ہزار ریال، الیکٹرانک اشیا کی خریداری پر 20 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار ، پیٹرول سٹیشنوں پر 79 کروڑ 21 لاکھ 7 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
 صحت کے حوالے سے 70 کروڑ 67 لاکھ 33 ہزار ریال جبکہ فرنیچر کی مد میں 22 کروڑ 52 لاکھ  16 ہزار ریال کے اخراجات کیے گئے۔
گزشتہ ہفتے  ہوٹلوں پر 26 کروڑ 12 لاکھ 63 ہزار، زیورات کی خریداری پر 21 کروڑ 35 لاکھ 98 ہزار ریال خرچ کیے گئے۔
ایک ہفتے کے دوران صارفین نے مختلف کھانوں اور مشروبات پر ایک ارب 73 کروڑ 11 لاکھ 75 ہزار ریال خرچ کیے۔
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ اخراجات کے حوالے سے ریاض سرفہرست رہا جہاں کے شہریوں نے 3 ارب 74 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار ریال ایک ہفتے کے دوران خرچ کیے۔
 مکہ مکرمہ دوسرے،  مدینہ منورہ تیسرے، تبوک چوتھے، حائل پانچویں اور ابھا چھٹے نمبر پر رہا۔
جدہ کے شہریوں نے ایک ہفتے کے دوران ایک ارب 54 کروڑ 14 لاکھ 41 ہزار ریال کے اخراجات کیے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: