Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے کمی کی گئی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔
منگل کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 47 پیسے کمی کی گئی ہے۔‘
اس طرح پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 260 روپے 96 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل پیٹرول 269 روپے 43 پیسے پر فروخت ہو رہا تھا۔
’ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 70 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی فی لیٹر نئی قیمت 260 روپے 07 پیسے ہو گئی ہے۔‘
اس سے پہلے ہائی سپیڈ ڈیزل فی لیٹر 272 روپے 77 پیسے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق منگل اور بدھ کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ ’بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد صارفین کے لیے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔‘

شیئر: