Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سپورٹس ورلڈ کپ: نیمار گیمنگ شو میں دوبارہ شریک ہوں گے

نیمار گیمنگ ایونٹ میں مختلف ای گیمز کھیلتے نظر آئیں گے۔ فائل فوٹو عرب نیوز
ریاض میں منعقدہ ای سپورٹس ورلڈ کپ میں 20 اگست کو ہونے والے ایک منفرد شو میچ میں الہلال فٹبال کلب کے برازیلین سپر سٹار نیمار شرکت کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق ای سپورٹس  ورلڈ کپ میں دوسری بار شرکت کرنے والے سٹار فٹبالر نیمار 2023 کے موسم گرما میں سعودی پرو لیگ چیمپئن الہلال کی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ریاض کے القدیہ ایرینا میں منعقد ہونے والے اس گیمنگ ایونٹ میں نیمار ’کاؤنٹر اسٹرائیک 2‘، ’راکٹ لیگ‘ اور ’ٹیکن 8‘ میں گیمز کھیلتے نظر آئیں گے۔
سعودی عرب کے ای سپورٹس منظر کے لیے ایک اور پہلے میں، نیمار ’کاؤنٹر اسٹرائیک 2‘ اور ’راکٹ لیگ‘ گیمنگ میں پیشہ ور کھلاڑیوں کی مدد حاصل کریں گے۔
ٹیمیں پیشہ ور سپورٹس پلیئرز، مقامی ٹیلنٹ اور خصوصی مہمانوں کا مرکب ہوں گی۔
ریاض میں ہونے والے ای سپورٹس ورلڈ کپ میں دو ماہ سے لگاتار ہونے والے 21 ٹائٹلز میں 22 گیمز شامل ہیں جن میں 60 ملین ڈالر کے ریکارڈ انعام رکھے گئے ہیں۔
عالمی ایونٹ کی میزبانی کرنے والے ادارے ای سپورٹس ورلڈ کپ فاؤنڈیشن کے سی ای او رالف ریشرٹ  نے بتایا ہے ’ ای سپورٹس ورلڈ کپ میں نیمار کی شرکت ای سپورٹس کو تقویت دینے اور وسیع تر عالمی شائقین کو راغب کرنے کے ہمارے مشن کا اہم حصہ ہے۔
رالف ریشرٹ نے مزید کہا ہے ’میں نیمار کو اس سال دوسری بار ای سپورٹس ورلڈ کپ میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

ای سپورٹس ورلڈ کپ میں نیمار کی شرکت گیمز کو تقویت دے گی۔ فوٹو انسٹاگرام

گذشتہ ماہ نیمار نے ہمارے ساتھ’ کاؤنٹر اسٹرائیک 2 ‘ ای سپورٹس ورلڈ کپ گیم چیمپیئن شپ دیکھنے کے لیے شمولیت اختیار کی اور اب وہ عالمی شہرت یافتہ شو میچ  گیمنگ میں اپنی مہارت دکھائیں گے۔
ریاض میں ہونے والا ای سپورٹس ورلڈ کپ سلیبریٹی شو میچ جس میں نیمار  شرکت کر رہے ہیں، ای سپورٹس ورلڈ کپ سنٹرل براڈکاسٹ چینل اور میڈیا پارٹنرز کے ذریعے براہ راست دکھایا جائے گا۔

شیئر: