سعودی وزیر خارجہ سے ڈچ ہم منصب کا رابطہ
جمعرات 15 اگست 2024 22:52
اس موقع پر غزہ پٹی کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو نیدرلینڈ کے ہم منصب کیسپر ویلڈکیمپ نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات، تعاون اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔
دونوں وزراء نے غزہ پٹی کے بحران، وہاں جنگ کے خاتمے کی تازہ ترین کوششوں اور خطے میں کشیدگی میں کمی پر توجہ مرکوز کی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں