Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

81 برس کی عمر میں بھی امیتابھ فلموں میں مصروف

امیتابھ بچن لکھتے ہیں کہ یہ میرے لیے ملازمت کا ایک اور موقع ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے 81 سال کی عمر کے باوجود فلموں میں کام کرنے پر وضاحت جاری کر دی۔
ویب سائٹ پِنک وِلا کے مطابق امیتابھ بچن نے اُن تمام لوگوں کو جواب دیا جو مسلسل اُن سے یہ بات پوچھ رہے ہیں کہ 81 سال کی عمر میں فلموں میں کام کرنے کی کیا وجہ ہے۔
اس بات کا جواب امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں دیا۔ امیتابھ بچن لکھتے ہیں کہ ’یہ میرے لیے ملازمت کا ایک اور موقع ہے، اس کے علاوہ اور کیا وجہ ہو سکتی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’آپ کو آزادی ہے کہ آپ خود سے میری بات کا اندازہ لگائیں اور مجھے آزادی ہے کہ میں کام کروں۔‘
81 برس کے لیجینڈ نے مزید لکھا کہ ’آپ نے پوچھا، میں نے سنا، میں نے کام کرنے کی اپنی وجہ بتائی جو بھی وجہ ہے وہ میری ہے۔‘
خیال رہے کہ امیتابھ بچن آخری مرتبہ بڑے پردے پر فلم ’کالکی 2898‘ میں نظر آئے تھے۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں امیتابھ بچن کے علاوہ دپیکا پاڈوکون اور پربھاس شامل ہیں۔
دوسری جانب بِگ بی اپنے مداحوں کو جنوبی انڈیا کی فلم ’ویٹائن‘ میں نظر آئیں گے۔
اس فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ رجنی کانتھ جلوہ گر ہوں گے۔
رواں سال 10 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی یہ فلم امیتابھ بچن کے کیریئر کی پہلی تمل فلم ہو گی۔

شیئر: