مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹس کی مدد سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی دیکھ بھال کے لیے ایک جدید نظام تیار کیا ہے۔ یہ جدید تکنیکی اور انتظامی طریقوں میں سے ایک ہے جو مکہ میں روڈ نیٹ ورک کی مینٹینس اور ڈیولپمنٹ کے لیے اختیار کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق میونسپلٹی نے بتایا نیا نظام سڑکوں کے نمایاں نقائص کی جلد نشاندہی، کارکردگی اور معیار بڑھانے، منظور شدہ تکنیکی معیارات کو حاصل کرنے اور سڑکوں کے نقائص دور کرنے کے لیے ڈیجیٹل حل تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔
مکہ میونسپلٹی کے مطابق یہ نظام درست اور مربوط رپورٹس کے اجرا، ضروری دیکھ بھال، مرمت اور بحالی اور روڈ نیٹ ورک کی کارکردگی کی بہترین سطح کو برقرار رکھنے کے لیے دستیاب وسائل اور توانائی کو بہترین طریقے سے استعمال پر انحصار کرتا ہے۔
تحقيقًا لمعايير الجودة والسلامة لمستخدمي الطرق..
تعمل #أمانة_العاصمة_المقدسة على تطبيق أنظمة حديثة لصيانة الأرصفة والطرق باستخدام تقنيات رقمية متكاملة، بهدف تحسين جودة الطرق وجعلها أكثر أمانًا . pic.twitter.com/6NpdzSdZjm
— أمانة العاصمة المقدسة (@holymakkah) August 15, 2024