تعلیمی اداروں کے قریب ہارن بجانے پر 500 ریال جرمانہ
’اونچی آواز سے گانے سننا اور دوسروں کو پریشان کرنا آداب عامہ کے خلاف ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے قریب مسلسل ہارن بجانے اور شور شرابا کرنے پر 500 ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ہارن بجانے کے علاوہ گاڑی میں اونچی آواز سے گانے سننااور دوسروں کو پریشان کرنا آداب عامہ کے خلاف ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آداب عامہ کے منافی کوئی عمل کیا جائے گا تو اس پر کم سے کم 300 ریال اور زیادہ سے زیادہ 500 ریال جرمانہ ہوگا‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں تمام سرکاری سکول میں نئے تعلیمی سال کا آغاز گزشتہ اتوار سے ہوگیا ہے جبکہ نجی اور پرائیویٹ سکول آج منگل سے کھل گئے ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے سکول کے اوقات میں بڑی گاڑیوں اور ٹرکوں کے شہر میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔