Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی کا ’اونٹ لغت‘ کا اجرا

یہ اقدام اونٹ اور جزیرہ نما عرب کے درمیان خاص تعلق کا اظہار ہے۔ فوٹو عرب نیوز
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج نے حال ہی میں فلک پلیٹ فارم کے زیر تحت لسانی ڈیٹا بیس کے لیے جزیرہ نما عرب میں اونٹ کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے ’اونٹ لغت‘ کا اجرا کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اکیڈمی کا یہ اقدام سعودی عرب کے 2024 کو اونٹ کے سال کے طور پر نامزد کرنے کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جو اونٹ اور جزیرہ نما عرب کے درمیان خاص تعلق کو تسلیم کرتا ہے۔
اونٹ ہزاروں برس سے عرب کی ثقافتی، اقتصادی اور قومی علامت رہے ہیں۔ ’اونٹ لغت‘ کا مقصد علماء اور محققین کے حوالے سے عرب معاشرے میں اونٹوں کی ثقافتی اہمیت کے بارے میں وسیع معلومات فراہم کرنا ہے۔
اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل عبداللہ الوشمی کے مطابق یہ کاوش شاعری، ادب اور روزمرہ کی زندگی میں اونٹ کے کردار کو اجاگر کر کے قومی تشخص کو مضبوط کرتی ہے۔
اونٹ ایسا جانور ہے جو سعودی عرب کی ثقافت میں وفاداری اور صداقت کی علامت سمجھا جاتا ہے اور مملکت کے شاعرانہ ورثے میں طویل تاریخی رکھتا ہے۔
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج کی جانب سے ’فلک پلیٹ فارم‘  کا آغاز جنوری 2024 سے کیا گیا جو کہ مضبوط سیاق و سباق کے 1.5 بلین الفاظ کے ساتھ عربی لسانی لغت کا گیٹ وے ہے۔

اونٹ ہزاروں سال سے عرب ثقافت اور قومی علامت رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

فلک پلیٹ فارم لسانی، سماجی اور متعلقہ شعبوں میں محققین اور عربی زبان سیکھنے والوں کے درمیان تعاون، تجزیہ اور مطالعہ کی راہ ہموار کرتا ہے۔
سعودی عرب 2024 اونٹ کا سال منا رہا ہے اسی تناظر میں کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی کی جانب سے عربی زبان کو فروغ دینے اور مملکت  کے شاندار قومی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے۔
 

شیئر: