کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج کے نئے منصوبوں کا نفاذ
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربی لینگوئج کے نئے منصوبوں کا نفاذ
پیر 17 جنوری 2022 12:34
متعدد کورسز میں ثقافت، تعلیم اوراسلامی امور کی وزارتوں کا تعاون شامل ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فارعربی لینگوئج نے حکومتی اداروں کے لیے لینگویج پالیسی گائیڈ کا مسودہ نافذ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرکاری اداروں کے اندر زبان سے متعلق فیصلوں کو فعال کرنا اور لسانیات کی اہمیت اور مختلف سطحوں پر فیصلوں اور ضوابط سے اس کے تعلق کے بارے میں کارکنوں میں آگہی پیدا کرنا ہے۔
گلوبل اکیڈمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد طریقہ کار کے اقدامات کے تحت ایگزیکٹو ورکنگ گائیڈ فراہم کرنا ہے جو سرکاری اداروں میں عربی زبان کی پوزیشن کو برقرار رکھے گی۔
یہ پروجیکٹ اکیڈمی کے سٹریٹجک اہداف کے ساتھ مطابقت اور عربی کی سالمیت کو محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ پالیسیوں، حکمت عملیوں، منصوبوں اور پروگراموں کو تیار کرتا ہے۔
اس پروگرام میں مختلف ضوابط اور قانون سازی پر مبنی سعودی زبان کی پالیسی کا جائزہ شامل ہے اور سرکاری اداروں میں زبان کی تدوین کے لیے ایک ایگزیکٹو گائیڈ بھی دی گئی ہے۔
یہ منصوبہ انسانی صلاحیت کی ترقی کے پروگرام کے اقدامات میں سے ایک ہے جو سعودی وژن 2030 کے پروگراموں کا حصہ ہے اور اس کا مقصد 20 وزارتوں اور سرکاری اداروں کے ایک ہزار سے زائد ملازمین کو 40 کورسز کے ذریعے تربیت دینا ہے۔
ان تمام تربیتی کورسز میں دو اہم موضوعات شامل کئے گئے ہیں۔ ایک یہ کہ انتظامی معاملات پر تحریر کرنے کی منتظمین کی ذہنی صلاحیت اور مہارت جب کہ دوسرے میں عربی تحریر کے بنیادی اصول ہیں۔
ان دونوں عنوان کا انتخاب زبان کی عملی صورت حال میں مخصوص ضروریات کے مطالعہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
اس پروجیکٹ کے آغاز کے بعد ابتدائی تربیتی کورسز شروع کئے چکے ہیں جن میں سے متعدد کورسز کا انعقاد ثقافت، تعلیم اور اسلامی امور کی وزارتوں کے تعاون سے کیا گیا ہے۔