Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القصیم میں دنیا کا سب سے بڑا کیمل فارم، 50 ہزار سے زیادہ اونٹ

سرمایہ کاری وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے تعاون سے کی جارہی ہے (فوٹو العربیہ چینل)
سعودی عرب کے القصیم ریجن میں دنیا کے سب سے بڑے اونٹوں کے فارم میں 50 ہزار سے زیادہ اونٹ موجود ہیں۔
العربیہ چینل کی ویڈیو رپورٹ میں سرمایہ کار فھاد سلیمان الفھاد نے بتایا کہ اس فارم کا مقصد اونٹوں کی افزائش نسل کو بڑھانا ہے۔ گوشت اور دودھ کی پیداوار کے حوالے سے نایاب نسلیں موجود ہیں۔

فارم کا مقصد اونٹوں کی افزائش نسل کو بڑھانا ہے (فوٹو العربیہ چینل)

فھاد سلیمان الفھاد نے بتایا یہ سرمایہ کاری وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کے تعاون سے کی جا رہی ہے اور یہاں گوشت کے لیے بہترین اونٹوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فارم میں منصوبے کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے اور سعودی ہیریٹیج اتھارٹی کے تعاون سے 6 قدیم مقامات کو بھی محفوظ کیا جائے گا۔

فارم میں استعمال ہونے والا سامان  یورپی ممالک سے منگوایا جارہا ہے۔ (فوٹو العربیہ چینل)

فھاد سلیمان الفھاد نے کہا کہ اونٹوں کی نسل کو بہتر بنانے پر کام ہو رہا ہے۔ فارم کےلیے سامان پانچ یورپی فیکٹریوں سے منگوایا جا رہا ہے جو ٹیکنالوجی اور جدید تکنیک کے حوالے سے معروف ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: