جارجینا روڈریگز نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو سیزن 3 میں نظر آئیں گی
جارجینا روڈریگز نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو سیزن 3 میں نظر آئیں گی
بدھ 21 اگست 2024 22:37
معروف ماڈل کے سعودی عرب میں گزارے ہوئے ایام دکھائے جائیں گے۔ فوٹو انسٹاگرام
جارجینا روڈریگز نیٹ فلیکس پر اپنے ریئلٹی ٹی وی شو ’سوئے جارجینا‘ (میں جارجینا ہوں) کے تیسرے سیزن کے ساتھ دوبارہ نظر آنے والی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق نیٹ فلکس نئے سیزن 3 میں جارجینا کی مملکت میں فٹ بال سٹار دوست کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ گزارنے والی پُرآسائش زندگی پر عکس بندی کرے گا۔
فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو ریاض کی فٹبال کلب النصر کے لیے سعودی پرو لیگ میں کھیل رہے ہیں۔
نیٹ فلکس نے واضح کیا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے ہم جارجینا اور اس کے ساتھ رہنے والے افراد جو رونالڈو کے ساتھ ریاض میں عیش و آرام کی زندگی گزار رہے ہیں ان کے بارے میں بتائیں گے
ریئلٹی شو سیزن 3 کی ابتدائی اقساط میں جارجینا روڈریگوز کے سعودی عرب میں گزارے ہوئے ایام بھی دکھائے جائیں گے جس میں ان کی معروف برانڈ کے لیے ماڈلنگ بھی شامل ہے۔
قبل ازیں جورجینا کے ریئلٹی شو سیزن 2 میں جو مکمل طور پر دبئی میں تیار کیا گیا تھا اس کی ایک قسط میں ان کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو کو دکھایا گیا تھا۔
دریں اثناء سٹار جورجینا نے جون میں سعودی عرب کی ساحلی پٹی اور ریڈ سی ریزروٹ میں اپنے بچوں کے ساتھ آرام دہ ایام کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جس میں انہیں بحیرہ احمر کے ساحل پر لطف اندوز ہوتے دکھایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر کو جارجینا نے ’میری دنیا‘ کا عنوان دیا ہے ، ان میں چھٹیوں کے دنوں کی کئی تصاویر شامل ہیں۔
ایک تصویر میں پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے 14 سالہ بیٹے رونالڈو جونیئر کو ایک پول میں دکھایا گیا ہے۔
جارجینا روڈریگوز کو اسی مہینے جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں النصر اور الہلال کے مابین کنگز کپ کے فائنل میں رونالڈو کی حمایت کے لیے شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
جارجینا روڈریگوز نے کالے رنگ کی پتلون کے ساتھ سفید جرسی پہن رکھی تھی جس پر رونالڈو کا نام اور نمبر درج تھا۔