Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگز دبئی پہنچ گئے، مداحوں نے پہچان لیا

عالمی توجہ کا مرکز یہ مشہور جوڑا مخلتف اوقات میں سعودی عرب آتا جاتا رہتا ہے (فوٹو: جورجینا انسٹاگرام)
ارجنٹائن کی ماڈل جورجینا روڈریگز اور ان کے دیرینہ ساتھی کرسٹیانو رونالڈو کو اُن کے مداحوں نے رواں ہفتے دبئی میں دیکھا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق گذشتہ برس سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم اس جوڑے کو دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کے ارد گرد ٹہلتے اور بعد میں وہاں کے ایک ریستوران میں کھانا کھاتے دیکھا گیا۔
ماڈل جورجینا نے سیاہ نوکیلے پنجوں والے پمپس اور چمڑے کے بیگ کے ساتھ گرم سرخ لمبی بازو والا لباس پہنا ہوا تھا جبکہ کرسٹیانو رونالڈو نے سفید جوتوں کے ساتھ نیوی بلیو سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا۔
جنوری 2023 میں کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی عرب کی النصر فٹبال ٹیم میں شمولیت کے بعد یہ خاندان ریاض میں مقیم ہے۔
شائقین فٹبال کے میدان سے نکلنے کے بعد ان کی ذاتی زندگی کے معمولات میں بھی دلچسپی لیتے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو، ماڈل جورجینا اور ان کے بچوں کی ریاض میں سیر وتفریح اور مخلتف مقامات میں دلچسپی کو بھی شائقین شوق سے دیکھتے ہیں اور اس کے لیے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو فالو کرتے ہیں۔
عالمی توجہ کا مرکز یہ مشہور جوڑا مخلتف اوقات میں سعودی عرب آتا جاتا رہتا ہے۔
رونالڈو اور جورجینا نے مملکت میں سینیما میں فلمیں بھی دیکھیں، مخلتف مالز میں شاپنگ کی اور ریاض بلیوارڈ ورلڈ میں بھی دیکھے گئے۔

شیئر: