اس سے قبل جدہ کی فٹبال کلب الاتحاد کے عبدالرزاق حمداللہ نے 19-2018 کے سیزن میں 34 گول کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
پانچ بار کے بیلن ڈی آر ونر رینالڈو نے کہا اس ریکارڈ سے مجھے بہت خوشی ہے اور شاید میرے کیریئر میں حاصل کئے گئے اہداف کے لحاظ سے یہ بہترین سیزن میں سے ایک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سچی بات تو یہ ہے کہ یہ میرا کام ہے جس میں مجھے جانفشانی اور زیادہ محنت سے بہترین کھیل پیش کرنا ہے۔
لیگ کے شروع میں میرا دھیان اس ریکارڈ پر نہیں تھا لیکن جب گول کرنے کی تعداد میں اضافہ ہوا تو اس پر توجہ دی کہ زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنانا ممکن ہے۔
اس کارنامے میں میرے ساتھی کھلاڑیوں کی مدد اور تعاون حاصل رہا جس کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں اور مجھے اپنے ساتھیوں پر فخر ہے کیونکہ روشن سعودی لیگ کے کسی بھی میچ میں انفرادی طور پر یہ بالکل بھی ممکن نہیں تھا۔
یہ کامیابی میرے لیے خوشی کا باعث ہے جس سے حوصلہ بڑھتا ہے اور مجھے ہر میچ میں اپنی کارکردگی بڑھانے میں زیادہ تقویت بخشتی ہے۔
النصر کی ٹیم اس سیزن میں دوسرے نمبر پر رہی ہے جب کہ الاتحاد کلب 34 میچوں کھیل کر 31 میں کامیابی اور 3 برابر کر کے پہلے نمبر پر رہی ہے۔
دسمبر 2022 کے آخر میں النصر کلب میں شامل ہونے کے بعد سے 39 سالہ پرتگالی فٹبالر رونالڈو نے لیگ کے 47 میچوں میں 49 گول سکور کیے ہیں جب کہ کل 69 میچ کھیلتے ہوئے 64 گول کیے ہیں۔
2023 کیلنڈر سال میں رونالڈو نے 59 میچوں میں 54 گول سکور کر کے دنیا میں سب سے زیادہ کلب گول بھی کئی ہے، جس میں 2023-24 کے اسٹرائیک ریٹ میں روشن سعودی لیگ کے دوران الطائی کلب اور ابھا کلب کے خلاف دو ہیٹ ٹرکس بھی شامل ہیں۔