Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کے تحت کئی ملکوں میں فوڈ باسکٹس تقسیم، صحت خدمات جاری

یمن میں 2 لاکھ 53 ہزار ضرورت مند افراد میں غذائی امداد تقسیم ہوگی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے دنیا بھر میں ضرورت مند افراد کو امداد کی فراہمی کے لیے اپنے انسانی ہمدردی کے منصوبوں اور اقدامات پرعملدرآمد جاری رکھا جس میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم، صحت اور شیلٹر خدمات شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے2024 کے یمن فوڈ اسسٹنس ڈسٹری بیوشن پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر یمن کے مختلف حصوں میں 278 ضرورت مند خاندانوں میں 3 ہزار 327 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔ 23 ہزار 861 افراد کو فائدہ پہنچا۔
سعودی عرب، شاہ سلمان مرکز کے ذریعے یمن کے نو گورنریٹس میں 2 لاکھ 53 ہزارضرورت مند افراد میں غذائی امداد تقسسیم کرے گا۔
ایک سال تک جاری رہنے والے منصوبے میں بحران سے متاثر ہونے والے بے گھر اور کمزور خاندانوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔
یمنی گورنریٹ حضر موت میں ضرورت مند خاندانوں میں شیلٹر اور خیمے تقسیم کیے گئے، جس سے 21 افراد مستفید ہوئے
یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے انسانی بحران کے دوران یمنی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے فراہم کی جانے والی انسانی ہمدردی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شامی پناہ گزینوں کے الزعتری کیمپ میں دو ہزار 511 افراد کوطبی خدمات فراہم کیں۔

سوْان میں 930 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جس سے انتہائی ضرورت مند اور بے گھر خاندانوں کے چار ہزار 420 افراد مستفید ہوئے۔
یہ امداد اس سال کےلیے سوڈان میں فوڈ سیکورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے۔
علاوہ ازیں سعودی امدادی ایجنسی نے جولائی کے چوتھے ہفتے کے دوران اردن میں شامی پناہ گزینوں کے الزعتری کیمپ میں دو ہزار 511 افراد کوطبی خدمات فراہم کیں۔

شیئر: