اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور وزارت زراعت کے تعاون سے منعقد ہو گی۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب کے انتہائی خشک علاقوں میں زمین کی پیداواری صلاحیت اور مٹی کے نامیاتی کاربن کی جانچ کے لیے پودوں کی بہتر نشو ونما اور صحرا بندی کا احاطہ کرنے کا قومی مرکز ورکشاپ منعقد کرے گا۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق دارالحکومت ریاض میں 26 تا 28 اگست منعقد ہونے والی زرعی ورکشاپ میں بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔
زرعی ورکشاپ کا اہتمام سعودی وزارت ماحولیات، پانی و زراعت اور اقوام متحدہ کی جانب سے غیرزرعی زمینوں سے متلعق شعبے اور سعودی عرب میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
یہ ورکشاپ مملکت میں صحرائی، خشک سالی ،ماحولیات اور معاشرے پر اس کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے جاری کوششوں سے ہم آہنگ ہو گی۔
اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے ریاض میں 2 تا 13 دسمبر منعقد ہونے والے COP 16 اجلاس کی تیاری اور مملکت کے خشک علاقوں میں زمین کے انحطاط اور مٹی کے نامیاتی کاربن پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
سعودی نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈیولپمنٹ اینڈ کامبیٹنگ ڈیزرٹیفیکیشن پورے سعودی عرب میں تلف شدہ پودوں کی جگہوں کی حفاظت، نگرانی اور بحالی کے لیے وقف ہے۔
یہ قومی مرکز سعودی گرین انیشیٹو کے مقاصد حاصل کرنے کے لیے پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور چراگاہوں، جنگلات اور قومی پارکوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں