Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت ماحولیات کی مملکت میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع

مہم کے تحت 12 ملین پودے لگائے جائیں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینیئر عبد الرحمن الفضلی نے مملکت میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا۔
پہلے مرحلے میں مملکت کے مختلف علاقوں میں موجود 100جنگلات میں پودوں کی افزائش ہو گی اور انہیں استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔ 
سعودی خبررساں ایجنس ایس پی اے کے مطابق قومی مرکز برائے افزائش نباتات کا کہنا ہے کہ ’اس کا مقصد دو لاکھ  25 ہزار ہیکٹر سے زیادہ علاقے میں 12 ملین سے زیادہ درخت اور پودے لگانے ہیں تاکہ اچھا اور پائیدار ماحول قائم ہو۔ سعودی وژن  2030 کے اہداف اور گرین سعودی انیشیٹو کا مشن مکمل ہو۔‘
قومی مرکز برائے افزائش نباتات کی جانب سے گرین انیشیٹو کے ذریعے باغات و جنگلات کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے آگہی مہم بھی چلائی جائے گی۔
عوام میں پودوں اور درختوں کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔ نگرانی کا شعور بڑھایا جائے گا۔ انواع و اقسام کے جنگلی درختوں اور پودوں کے حوالے سے نقشے اور اعدادوشمار تیار کیے جائیں گے۔ 

شیئر: