مکہ رنگ روڈ کے لیے مکانات خالی کرنے کا نوٹس
’مذکورہ مکانات کے مالکان کو ضابطے کے مطابق 30 دن کی مہلت دی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ رایل اتھارٹی نے کہا ہے کہ نئے رنگ روڈ منصوبے کے لیے مکانات کے مالکان کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’جو مکانات رنگ روڈ منصوبے میں آرہے ہیں جن کا نقشہ اور پلاٹ نمبر جاری کردیا گیا ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام روڈ اور شہزادہ سلطان روڈ کی کراسنگ میں آنے والے مکانات کو خالی کرانے کا نوٹس آج پیر کو دے دیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ مکانات کے مالکان کو ضابطے کے مطابق 30 دن کی مہلت دی جائے گی‘۔
’نقشے میں واضح کئے گئے مکانات کی تعداد 63 ہے جن کے مالکان ملکیتی دستاویزات جمع کرائیں گے اور انہیں معاوضہ دیا جائے گا‘۔