Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جیولری برانڈ کی فیشن ٹرسٹ عربیہ ایوارڈز میں نامزدگی

ہمارے برانڈ پر وہ نہیں جو آپ پہنیں اور بوریت محسوس کریں۔ فوٹو عرب نیوز
ریاض میں قائم سعودی فیشن برانڈ APOA (A Piece of Art)  اپنے آغاز کے ایک سال کے اندر فیشن ٹرسٹ عربیہ ایوارڈز کے جیولری سیکشن میں فائنلسٹ کی شارٹ لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی برانڈ کی شمولیت پر پرنسز مشایل خالد السعود، نورہ عبدالعزیز السعود اور سارہ نایف السعود نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  ’ہمیں اپنے برانڈ اور اب تک کی کامیابیوں پر بھرپور اعتماد تھا۔
شہزادی مشایل خالد تین کزنز میں سب سے چھوٹی ہیں انہوں نے بتایا ’ فیشن ٹرسٹ عربیہ ایوارڈز کی فہرست کے ابتدائی تین برانڈز میں نامزدگی ہمارے لئے بڑی کامیابی اور انتہائی دلچسپ لمحہ ہے۔‘
شہزادی سارہ نایف السعود نے کہا ’ میں بیان نہیں کر سکتی حقیقت میں کس قدر اچھا اور کیسا محسوس کر رہی ہوں، ہم نے اس کے لیے بہت محنت کی ہے، ہم اس کامیابی سے بہت خوش ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا  ’ہمیں 2020 میں عالمی وبائی مرض کورونا کے دنوں میں اس طرح کے برانڈ کے آغاز کا خیال آیا۔‘
 شہزادی مشایل نے بتایا ’یہ سارہ اور نورہ تھیں جو پہلے اس برانڈ کے بارے میں بات کر رہی تھیں‘ پھر انہوں نے مجھے اس میں شامل ہونے کو کہا۔
سارہ اور نورہ مجھ سے بڑی ہیں اس لیے انہوں نے اپنے بہت سے تجربے میرے ساتھ شیئر کیے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا ’فیشن میں ہمارے ذوق مختلف ہیں لیکن ہم ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی کرتی ہیں۔

ہم تینوں کزن اکثر ایک ساتھ رہتی ہیں، ایک ساتھ سفر کرتی ہیں، اکثر ایک دوسرے کا لباس پہن لیتی ہیں، جب ہم سفر پر ہوتی ہیں تو ایک دوسرے کی اشیاء استعمال کر لیتی ہیں۔ ہمیں ہمیشہ اچھے لباس، زیورات اور میک اپ سے محبت رہی ہے۔
ہم نے دیکھا کہ مارکیٹ میں فیشن  سے جڑی اشیاء کی ضرورت ہے۔ ہم فیشن سے متعلق کچھ ایسی چیزیں بنانا چاہتی تھیں جو کہ معقول ہوں تاکہ آپ انہیں خاص مواقع کے لیے پہن سکیں اور آپ انہیں زندگی بھر کے لیے اپنے پاس رکھ سکیں۔

انہوں نے بتایا ہمارے برانڈ پر وہ چیزیں نہیں ہیں جو آپ پہنیں گے اور ایک یا دو ماہ یا ایک یا دو سال کے بعد بوریت محسوس کریں گے۔
2023 میں اپنے آغاز کے بعد سے APOA  نے سعودی شناخت کے ساتھ  ثقافت، فن تعمیر، فطرت اور سیاحت سے متاثر ہو کر خاص ڈیزائن تیار کئے ہیں۔

شیئر: