تقریب میں ڈیزائنرز اور کمپنیوں کے تعاون کو تسلیم کرتے ہوئے فیشن ڈیزائننگ اور ریٹل انڈسٹری میں کامیابیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔
کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے کانفرنس سینٹر میں منعقد ہونے والی تقریب میں بین الاقوامی فیشن کمپنیوں کے ساتھ مل کر مقامی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا اور مختلف ورکشاپس اور کانفرنس سیشنز منعقد ہوں گے۔
فیشن ایوارڈز تقریب کے ذریعے سعودی ڈیزائنرز کی کامیابیوں پر انعامات دئیے جائیں گے۔
کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کی جانب سے ایسے تخلیق کار کو ’ ڈیزائنر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ دیا جائے گا جس نے فیشن انڈسٹری کو ابھارنے میں منفرد کام کیاہے۔
اس موقع پر سعودی فیشن کمیشن کے سی ای او بوراک شاکماک نے کہا ہے کہ ریاض میں پہلی بار ویمنز ویئر ڈیلی کی سالانہ گلوبل فیشن سمٹ کی میزبانی مسحور کن ہے۔
ایوارڈ تقریب سعودی فیشن کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
بوراک شاکماک نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں فیشن کی بڑھتی ہوئی صنعت کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرتے ہوئے دیکھ کر بہت خوش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں فیشن انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی دلچسپی متاثر کن ہے اور خاص طور پر شلھوب گروپ کے تعاون سے پیش کیے جانے والے اس افتتاحی فیشن ایوارڈز کے منتظر ہیں۔
بہترین تخلیق کار کو ’ ڈیزائنر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔ فوٹوعرب نیوز
فیشن ایوارڈ تقریب سعودی فیشن کے لیے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے جو کمیونٹی میں ابھرنے والی تخلیقی صلاحیتوں اور جدت کو نمایاں کرتی ہے۔